مقبول خبریں
پنجاب حکومت، فیصلہ آزاد امیدروں کے ہاتھوں میں

پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان حکومت بنانے کے لئے جوڑ توڑ ابھی جاری ہے ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کو 127، تحریک انصاف کو 117 اور آزاد امیدوار کو 29 نشستیں ہیں ۔
صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں حکومت بنانے کا فیصلہ اب آزاد امیدروں کے ہاتھوں میں ہے۔
جبکہ دونوں جماعتوں کا دعویٰ ہے کہ وہ اس پوزیشن میں ہیں کہ پنجاب میں باآسانی حکومت بنا لیںگے ۔زرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں نے حکومت بنانے کے لئے جوڑ توڑ شروع کر دی ہے۔