مقبول خبریں
مسلم لیگ کا پولنگ وقت بڑھانے کا مطالبہ مسترد

مسلم لیگ کی جانب سے پولنگ وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کا مطالبہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مسترد کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن زرائع کا کہنا ہے کہ پولنگ وقت بڑھانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سنٹرل میڈیا کمیٹی کے چیئرمین سید مشاہد حسین کا چیف الیکشن کمشنر کو تحریری درخواست کی تھی جس مین انکا موقف تھا کہ پولنگ سٹیشن پر لمبی.لائنیں ہیں اور پولنگ کا عمل سست روی کا شکار ہے اس لئے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے