مقبول خبریں
الیکشن میں ہمارا مقابلہ مافیہ سے ہے ، عمران خان

عمران خان کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ پڑھے لکھے لوگ کراچی میں ہیں، سیاسی تحریک تحریکیں کراچی سے شروع ہوتی تھیں۔اس بار ہمارا مقابلہ غیر جمہوری طاقتوں کے ساتھ نہیں بلکہ مافیہ کے ساتھ ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراجی کے باغ جناح گراؤنڈ میں کیا اس موقع پر مزید انکا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ جمہوری لوگوں سے نہیں بلکہ مافیا سے ہے، اس مافیا نے منی لانڈرنگ کرکے ملک کو مقروض کردیا۔
انہوں نے کہا کہ جب کراچی میں پارٹی بنانے کی کوشش کی اس وقت ایم کیو ایم کا راج تھا، شریف لوگوں کو سیاست میں لانا بہت مشکل تھا۔
22 سال سے جو کراچی کے ساتھی میرے ساتھ ہیں ان کے اہلخانہ پر دباؤ رہتا تھا، اندرون سندھ میں لوگوں کو زرداری مافیا سے خوف تھا، لوگوں کا پانی بند کردیا جاتا تھا، جھوٹی ایف آئی آر کی جاتی تھی، اندرون سندھ کے شخص عدم تحفظ کا شکار تھے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ یہ منی لانڈرنگ کرتے تھے، ملک کا پیسہ باہر لے کر جاتے تھے، انہوں نے پیسہ باہر لے جا کر ملک کو مقروض کیا ہے۔
عمران خان نے اکرام اللہ گنڈا پور شہید کے لئے مغفرت کے لئے دعا بھی کی ۔