مقبول خبریں
تحریک انصاف اور جے یو آئی میں تصادم

تحریک انصاف اور جے یو آئی کے کارکنان میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت کی غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ صدر کے حدود میں پیش آیا جہاں دونوں جماعتوں کے کارکنان میں پارٹی جھنڈا لگانے اور اکھاڑنے پر پہلے ہاتھا پائی ہوئی اور اس کے بعد اسلحہ چل گیا۔
فریقین کی جانب سے اسلحہ کے استعمال کے نتیجے میں جے یو آئی کا ایک کارکن جاں ہلاک ہوگیا۔
واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔