مقبول خبریں
الیکشن کے روز تیز بارش کا امکان

عام انتخابات کے روز محکمہ بلدیات نے پنجاب بھر میں تیز بارش کی پیش گوئی کے سبب الرٹ جاری کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے 25 جولائی کو پنجاب بھر میں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
تیز بارش کی پیشگوئی کے بعد محکمہ بلدیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے صوبے بھر کے بلدیاتی عملے کو صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابا ت کے عمل کا انعقاد کیا گیا ہے ۔