مقبول خبریں
نواز شریف کے وکلاء کی ملاقات منسوخ

ایون فیلڈ کے مجرمان سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کی آج ملاقات طے تھی۔
جو نامعلوم وجوہات کی بناء پر منسوخ کردی گئی۔
وکیل امجد پرویز کا کہنا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کی درخواست کی تھی اور جیل حکام نے آج دن گیارہ بجے ملاقات کا وقت خود طے کیا تاہم جیل پہنچنے پر فون کر کے آگاہ کیا گیا کہ آج ملاقات نہیں کرائی جاسکتی۔
دوسری جانب جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے لیے نئے وقت سے متعلق بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔