Skip to contentگرین شرٹس کی نا قابل شکست برتری ، زمبابوے67 پر ڈھیر
s6m7_5_ix
18 جولائی, 2018 15:44
ابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میں پاکستان9 وکٹوں سے فاتح قرار پایا ۔
پاکستان کے خلاف پانچ ایک روزہ میچز پرمشتمل سیریز کے تیسرے میچ میں زمبابوے کی پوری ٹیم 67 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی باؤلنگ لائن کے سامنے زمبابوے کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی، جہاں فہیم اشرف نے 22 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر میزبان ٹیم کی اننگرز 67 رنز پر تمام کردی۔
زمبابوے کی جانب سے چیمو چبھابھا 16 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ 8 کھلاڑی 10 کے ہندسے حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہیپلٹن مساکڈزا نے ایک مرتبہ پھر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو دست ثابت نہ ہوسکا۔