ہفتہ، 22-مارچ،2025
جمعہ 1446/09/21هـ (21-03-2025م)

سانحہ مستونگ کیخلاف عالمی برادری کی شدید مذمت

14 جولائی, 2018 12:06

کوئٹہ: پاکستان میں عام انتخابات کےجلسوں کے دوران ہونے والے حملوں کے خلاف عالمی برادری کی شدید مذمت۔

ملک میں عام انتخابات کے جلسوں میں پے درپے حملوں نے دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس موقع پر ہیدرنوئرٹ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کی۔

دوسری جانب یورپی یونین نےانتخابی جلسوں میں حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نگراں حکومت سے انتخابی سرگرمیوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کی مطالبہ بھی کیا۔

مسلم ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی کےجنرل سیکریٹری نے بھی مستونگ دھماکے پرافسوس کا اظہار کیا اور حکومت پاکستان سے تعزیت کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top