مقبول خبریں
پاکستان کی اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت
پاکستان نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان تہران میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہے، شہید اسماعیل ہانیہ کے خاندان اور فلسطینی عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل اور قسم کی مذمت کرتا ہے، ہم ماورائے عدالت، ماورائے علاقہ اور سرحد کسی بھی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں جب کہ پاکستان کو اس حملے کے وقت پر شدید حیرت ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی مہم جوئی پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر کا اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر جوابی کارروائی کا اعلان
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کی تازہ ترین کارروائیاں پہلے سے ہی عدم استحکام کا شکار خطے میں ایک خطرناک اضافہ ہے، ایسی کارروائی امن کی کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔