بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

وزیراعظم پاکستان کی ایرانی صدر سے ملاقات، غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور

27 ستمبر, 2024 14:13

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی ڈاکٹر مسعود پیزکیان سے ملاقات کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے جائزہ لیا اور ہمسایہ ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے ایران کے ساتھ دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، رابطوں اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور فلسطین اور لبنان کے خلاف جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

اجلاس میں ایک دوسرے کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور اس شراکت داری کو مزید بڑھانے کے دروازے کھولے گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top