مقبول خبریں
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں بڑی کمی ریکارڈ
اگست میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت 1.22 ملین ٹن رہی جو سال بہ سال کی بنیاد پر 14 فیصد کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگست 2024 ء میں پٹرول کی کھپت میں سال بہ سال 7 فیصد کمی واقع ہوئی اور یہ 0.62 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 0.67 ملین ٹن تھی۔
اسی طرح اگست 2024 میں ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی ترسیل سال بہ سال 17 فیصد کم ہو کر 0.46 ملین ٹن رہ گئی۔
اس کے علاوہ فرنس آئل (ایف او) کی فروخت کا حجم سال بہ سال 45 فیصد کم ہو کر 0.06 ملین ٹن تک پہنچ گیا۔
ماہ بہ ماہ (ایم او ایم) کی بنیاد پر اگست کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں 2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ جولائی میں یہ تعداد 1.2 ملین ٹن تھی۔
مالی سال 25ء کے پہلے دو ماہ کے دوران مجموعی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت سال بہ سال 12 فیصد کم ہو کر 2.41 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 2.76 ملین ٹن تھی۔