ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں بڑی کمی ریکارڈ

02 ستمبر, 2024 19:53

ملک میں تقریباً تین برسوں بعد مہنگائی کی شرح بلآخر سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے۔

اگست 2024 ء میں پاکستان میں افراط زر کی شرح سال بہ سال کی بنیاد پر 9.6 فیصد رہی جو جولائی 2024 کے  11.1 فیصد  کےمقابلے میں کم ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق تین سال کے عرصے کے بعد افراط زر کی شرح سنگل ڈیجٹ میں واپس آ گئی ہے، اکتوبر 2021 میں سی پی آئی افراط زر کی شرح 9.2 فیصد تھی۔

ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر کنزیومر پرائس انڈیکس اگست 2024 میں بڑھ کر 0.4 فیصد ہوگئی جب کہ اس سے پہلے کے مہینے میں 2.1 فیصد اضافہ اور اگست 2023 میں بھی اس میں 1.7 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔

وزارت خزانہ نے گزشتہ دنوں جاری ہونے والے ماہانہ اقتصادی آؤٹ لُک رپورٹ میں کہا تھا کہ اگست میں افراط زر کی شرح 9.5 فیصد سے 10.5 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

پاکستان میں افراط زر خاص طور پر حالیہ برسوں میں ایک اہم اور مستقل معاشی چیلنج رہا ہے۔ گزشتہ سال مئی میں سی پی آئی افراط زر کی شرح 38 فیصد کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔.

پی بی ایس نے کہا کہ افراط زر اگست 2024 میں سال بہ سال کی بنیاد پر 11.7 فیصد رہا جبکہ اس سے پچھلے مہینے 13.2 فیصد اور اگست 2023 میں مہنگائی میں  25 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top