بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

"پیجرز دھماکے: موبائل فونز، لیپ ٹاپس موت کا سامان ہیں”

21 ستمبر, 2024 20:03

سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے لبنان میں بیجرز اور مواصلاتی ڈیوائسز سے ہونیوالے دھماکوں کے بعد موبائل فونز، چارجرز اور لیپ ٹاپس کو موت قرار دیدیا۔

جی ٹی وی کے پروگرام میں 7 سے 8 میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکوں کو دجال کی حاکمیت کا اعلان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی بنانے والے ہی پیجرز دھماکوں میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں لیتھیم کی حکمرانی چل رہی ہے اور یہ ایٹم کا متبادل ہے، گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ لیتھیم کے ذخائر ہیں، دنیا انہیں لُوٹ لینا چاہتی ہے اور ہمیں اور فوج کو لڑوا کر فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: لبنان میں پیجرز دھماکے؛ بھارتی شہری کے ملوث ہونے کا انکشاف

فیصل رضا عابدی نے مزید کہا کہ معیشت پاکستان کا بڑا مسئلہ نہیں ہے البتہ خوارج ملک کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔

مزید پڑھیں: لبنان میں پیجرز کے بعد دیگر وائرلیس ڈیوائسز میں بھی دھماکے، 20 شہید

انہوں نے ففتھ جنریشن وار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بیجرز اور مواصلاتی ڈیوائسز سے ہونیوالے دھماکوں کے بعد موبائل فونز، چارجرز اور لیپ ٹاپس ہمارے لیے موت ہیں۔

واضح رہے کہ 17 اور 18 ستمبر کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونیوالے پیجرز اور دیگر موصلاتی ڈیوائیسز دھماکوں میں کُل 32 افراد شہید جبکہ ہزاروں زخمی ہوگئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top