ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

گوادر میں مشتعل ہجوم کا سکیورٹی فورسز پر حملہ، ایک جوان شہید، 16 زخمی

29 جولائی, 2024 18:05

ضلع گوادر میں سکیورٹی فورسز پر مشتعل ہجوم کے حملے میں پاک فوج کا جوان شہید جبکہ ایک افسر سمیت 16 افراد زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نام نہاد بلوچ راجی موچی کی آڑ میں بلوچستان کے ضلع سبی سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ سپاہی شبیر بلوچ نے جام شہادت نوش کیا۔

مزید پڑھیں:عزم استحکام فوجی آپریشن نہیں، انسداد دہشتگردی مہم ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

اس کے علاوہ پر تشدد مظاہرین کی جانب سے بلا اشتعال حملوں کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 16 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جعلی اور بدنیتی پر مبنی پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے جس میں پروپیگنڈا کرنے والوں کی جانب سے جعلی تصاویر اور ویڈیوز کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی پرتشدد مارچ کے لیے ہمدردی اور حمایت حاصل کی جارہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے اشتعال انگیزی کے باوجود غیر ضروری شہری ہلاکتوں سے بچنے کے لیے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہجوم کی پرتشدد کارروائیاں ناقابل قبول ہیں اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، تمام شہریوں پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں، پرسکون اور پرامن رہیں اور امن و امان برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top