جمعرات، 19-ستمبر،2024
بدھ 1446/03/15هـ (18-09-2024م)

6 ستمبر کو چھٹی ہوگی یا نہیں، سوشل میڈیا پر نوٹیفکیشن وائرل

05 ستمبر, 2024 15:28

اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 6 ستمبر یوم دفاع کے دن چھٹی سے متعلق سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والے نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 6 ستمبر کو پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

وزارت دفاع نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے آفیشل "فیکٹ چیکر” اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ میں کہا، "یوم دفاع کے موقع پر 6 ستمبر کو عام تعطیل کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

 

خیال رہے کہ پاکستان 6 ستمبر کو بھارت کے ساتھ 1965 کی جنگ کے دوران فوجیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے قومی یوم دفاع کے طور پر مناتا ہے، جو سرحد پار کرنے والی بھارتی افواج کے خلاف ملک کے دفاع کی یاد دلاتا ہے۔ اگرچہ یہ دن کبھی سرکاری تعطیل ہوا کرتا تھا ، لیکن 1998 کے بعد سے پاکستان میں عام تعطیل نہیں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top