ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

بوڑھے جوڑے کو بن کباب کھانے کیلئے سڑک کنارے رُکنا مہنگا پڑ گیا

31 اگست, 2024 11:39

بھارتی شہر پونے میں دن دہاڑے ڈکیتی کا نشانہ بننے والے ایک بزرگ جوڑے نے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات کھو دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جوڑا بینک سے واپسی پر ایک دکان پر بن کباب کھانے کیلئے رکا تاہم ڈکیٹ ان سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات چھین کر فرار ہوگئے جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوڑا کھانے کے ایک جوائنٹ پر رک کر سڑک کنارے اسکوٹر پارک کرتا ہے۔

مرد کے  دکان میں داخل ہونے کے بعد سڑک کنارے انتظار کرتی اہلیہ کو موٹر سائیکل پر سوار سیاہ ماسک پہنے نامعلوم شخص روڈ پر کچھ گرنے کا اشارہ کرتا ہے۔

اس دوران سفید قمیض میں ملبوس ایک اور شخص کو اسکوٹر کی ریکی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

جیسے ہی خاتون سامان اٹھانے کے لیے جھکتی ہے، سفید قمیض میں ملبوس شخص اسکوٹر پر ایک بیگ میں رکھے زیورات کو لیکر فرار ہوجاتا ہے۔

اس کے بعد خاتون کو اس شخص کے پیچھے بھاگتے اور مدد کے لیے پکارتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

اطلاعات کے مطابق بیگ میں بینک کے دستاویزات اور ان کا موبائل فون بھی تھا، البتہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top