ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

ڈاکٹر کے بعد نرسنگ طالبہ رکشہ ڈرائیور کی ہوس کا نشانہ بن گئی

27 اگست, 2024 18:15

بھارتی ریارست کلکتہ میں ڈاکٹر کیساتھ اسپتال میں ریپ کے بعد مہاراشٹرا میں رکشہ ڈرائیور نے نرسنگ کی طالبہ کو ہوس کا نشانہ بناڈالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات مزید بڑھنے لگے، مہاراشٹرا کے علاقے رت ناگری میں رکشہ ڈرائیور نے نرسنگ کی طالبہ کو کالج سے گھر لے جاتے ہوئے دوا پلاکر بہوش کرکے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

مہاراشٹرا پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے طالبہ کو نشہ آور پانی پینے کے لیے دیا جسے پیتے ہی وہ بیہوش ہو گئی اور پھر ڈرائیور اسے ایک تنہا علاقے میں لے گیا اور اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹروں کا ریپ اور قتل کیخلاف احتجاج ختم کرنے سے انکار

پولیس کے مطابق لڑکی نے ہوش میں آنے کے بعد اپنے گھر والوں کو بلایا اور واقعے کی ساری تفصیلات سے آگاہ کیا، متاثرہ لڑکی بھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

مزید پڑھیں: خواتین ڈاکٹرز اور طالب علم رات میں باہر جانے سے گریز کریں، ایڈوائزری جاری

دوسری جانب واقعہ کے بعد علاقے میں مظاہرے شروع ہوگئے جبکہ عوام نے روڈ بلاک کر کے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے رکشہ ڈرائیور کی تلاش کا کام جاری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top