بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

کینیڈین وزیر اعظم کی حکومت گرنے سے بچ گئی

27 ستمبر, 2024 14:29

کینیڈا میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو کیخلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن جماعت  کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کی جانب سے ہاؤس آف کامن میں پیش کی گئی۔

تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کی حمایت میں 120 جبکہ مخالفت میں 211 ووٹ ڈالے گئے اور اس طرح وزیراعظم ٹروڈو اور انکی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد ناکام ہو گئی۔

عدم اعتماد تحریک کی ناکامی کی بعد بھی کینیڈین وزیراعظم کی مشکلات میں زیادہ کمی نہیں ہوئی کیونکہ ان کی حکومت کو  ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ہاؤسنگ سیکٹر میں چیلنجز کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں جسٹن ٹروڈو حکومت کی اہم اتحادی جماعت نیو ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کے اعلان کیا گیا تھا۔

تاہم اس کے بعد جسٹن ٹروڈو حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہوا، اس صورتحال کے باوجود جسٹن ٹروڈو کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین پراعتماد ہیں کہ 2025 سے قبل ملک میں انتخابات نہیں ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top