ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

نیتن یاہو غزہ جنگ بندی سے متعلق خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہے، بائیڈن

03 ستمبر, 2024 11:08

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم غزہ جنگ بندی معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہے ہیں۔

جو بائیڈن نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس کے باہر نامہ نگاروں کو بتایا کہ امریکہ ایک حتمی تجویز پیش کرنے کے ’بہت قریب‘ ہے جو غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا باعث بنے گی۔

ایک رپورٹر نے جوبائیڈن سے پوچھا کہ کیا نیتن یاہو حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کو یقینی بنانے کیلئے کافی اقدامات کر رہے ہیں تو انہوں نے سادہ سا ‘نہیں’ میں جواب دیا۔

مزید پڑھیں:حماس لچک کا مظاہرہ کرے، جنگ بندی معاہدے میں پیشرفت ہورہی ہے: بائیڈن

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بائیڈن نے پیر کے روز اپنے بیان کے بعد قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر بات چیت کرنے والی امریکی ٹیم سے ملاقات کی اور بات چیت کی صورتحال کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کیں۔

بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ چند ماہ کے دوران اپنے اور نیتن یاہو کے درمیان کچھ فاصلہ رکھنے کی کوشش کے باوجود خاص طور پر ڈیموکریٹ حامیوں میں غزہ پر اسرائیل کی جنگ کی غیر مقبولیت کے باوجود یہ تنقید امریکی صدر کی جانب سے کی جانے والی سب سے زیادہ تنقیدوں میں سے ایک ہے۔

خیال رہے کہ جنگ بندی کے لیے امریکہ کی جانب سے ایک بار پھر کی جانے والی کوششوں سے 2 روز قبل غزہ میں ایک امریکی شہری سمیت 6 اسرائیلی قیدی مردہ پائے گئے تھے۔

اس دریافت کے بعد اسرائیل بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہروں اور ہڑتالوں کو ہوا ملی ہے جس میں غزہ میں فلسطینی گروہوں کے زیر حراست تقریبا 100 اسرائیلیوں کی رہائی کے معاہدے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top