مقبول خبریں
نواز شریف پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں سے مذاکرات کیلئے تیار
اسلام آباد: رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں کیساتھ غیر مشروط مذاکرات کے خواہاں ہیں۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کیلئے گزشتہ روز استعفیٰ دینے کے بعد آج استعفیٰ واپس لینا مشکل ہوگا۔
مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ اس طرح کی چیزوں کو سنبھالا جاتا ہے اور میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ حکومت کو بلوچستان کے معاملات کو پہلی ترجیح سمجھنا چاہئے اور متعلقہ اداروں کو اسے سنجیدگی سے لینا چاہئے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی 99.99 فیصد آبادی حب الوطنی، آئین اور قانون پر یقین رکھتی ہے اور ان کے ساتھ علیحدہ سلوک کیا جانا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کی اس بات سے متفق نہیں ہیں کہ بلوچستان میں حکومت کا راج ختم ہو چکا ہے۔ بلوچستان کے کسی بھی علاقے میں کسی دہشت گرد تنظیم کا کوئی راج نہیں ہے۔
ملک کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف وطن واپس آئے اور واضح طور پر کہا کہ ملک کو اس صورتحال سے نکالنے کے لیے سب کو مل بیٹھنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات چاہتے ہیں۔ یہ پیشکش قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے لوگوں کے سامنے کی گئی ہے کیونکہ وزیر اعظم نے دو ہفتے قبل سب سے ہاتھ ملایا تھا اور غیر مشروط مذاکرات کی بات کی تھی۔