بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

حسن نصراللہ کا خون مزاحمت کو مزید تقویت دے گا، ایرانی وزیر خارجہ

29 ستمبر, 2024 12:50

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد علاقائی مزاحمتی محور کو مزید تقویت ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس اراغچی نے اپنے لبنانی ہم منصب عبد اللہ راشد بو حبیب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ اس عظیم انسان کا خون پہلے سے مضبوط مزاحمت کو مزید تقویت دے گا۔

انہوں نے حسن نصراللہ کو ایک بہادر شخصیت اور بااثر اسکالر قرار دیتے ہوئے کہا کہ عباس اراغچی نے اس قتل کو بزدلانہ اور بدترین جنگی جرم قرار دیا جس میں لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو کیسے ٹارگٹ کیا گیا، اہم تفصیلات جاری

ایرانی وزیر خارجہ نے ملک کے عوام اور انتظامیہ کی جانب سے لبنانی قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے بین الاقوامی رائے عامہ کو اس وحشیانہ مظالم سے آگاہ کرنے اور بین الاقوامی اور قانونی تنظیموں میں اس کی دستاویز تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اندرون و بیرون ملک ایران کا سفارتی نظام اس مذموم جرم کے مختلف پہلوؤں کے ساتھ ساتھ شہید کی اہم شخصیت کے پہلوؤں کو بین الاقوامی برادری تک پہنچانے میں مدد کے لئے تیار ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top