ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

برطانیہ میں نسلی فسادات سے مسلمان غیر محفوظ ہونے لگے

10 اگست, 2024 12:12

لیورپول: برطانیہ میں جاری پر تشدد مظاہروں اور فسادات سے جہاں مقیم مسلمان خود کو غیر محٖفوظ محسوس کرنے لگے ہیں۔

برطانیہ میں اس ہفتے انتہائی دائیں بازو کے نسلی فسادات پھوٹ پڑے ہیں جو ایک خوفناک شکل اختیار کر گیا ہے، سڑکوں پر شاید ہی کوئی بچہ ہو۔ ایک تاریخی گرجا گھر کے دروازے بند کردیے گئے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق مقدس دن جمعہ کے موقع پر برطانیہ بھر کی مقامی مساجد میں کم خواتین کی تعداد کم نظر آئیں۔ ملک بھر میں مقیم مسلمان اپنے حفاظت کیلئے پریشن ہیں۔

صبا احمد نامی ایک رہائشی نے میڈیا کو بتایا کہ ’میں کافی مضبوط شخص ہوں، اور پھر بھی مجھے خوف محسوس ہوتا ہے، آپ جانتے ہیں؟ مجھے ڈر لگتا ہے یہ خاتون ایک کثیر الثقافتی مرکز کے لیے کام کرتی ہیں جو مقامی برادریوں کی خدمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں سے ایک گھنٹے سے بھی کم فاصلے پر ساؤتھ پورٹ میں تین نوجوان لڑکیوں کے قتل کے بعد اسلاموفوبیا اور نسل پرستانہ فسادات کے بعد شہر بھر میں خوف پھیل گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے کہ مشتبہ شخص مسلمان اور پناہ کا متلاشی ہے۔ چونکہ یہ غلط معلومات درست نہیں ہیں،اس لیے برسوں میں ملک میں تشدد کے بدترین واقعات کو ہوا دی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top