پیر، 15-جولائی،2024
( 09 محرم 1446 )
پیر، 15-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

بابراعظم پر فکسنگ کے سنگین الزامات لگ گئے

19 جون, 2024 21:04

معروف اینکر مبشر لقمان نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پر میچ فکسنگ کے سنگین الزامات لگادیئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں معروف اینکر مبشر لقمان کو الزام لگاتے سُنا جاسکتا ہے کہ کچھ دنوں قبل بابراعظم نے اوڈی ای ٹرون تحفے میں ملی، جس پر انکا موقف تھا کہ مجھے میرے بھائی نے تحفے میں دی ہے، میں نے تلاش کیا کہ انکا بھائی کیا کرتا ہے مجھے لگا کوئی بڑا بزنس ہوگا لیکن پتہ چلا کچھ نہیں کرتا؟۔

تو ایک چڑیل نے کہا کہ امریکا، افغانستان، نیدرلینڈز اور آئرلینڈ سے ہاریں گے تو کیا ڈی ایچ اے میں گھر، آسٹریلیا میں پلاٹ اور دبئی میں فلیٹس نہیں آئیں گے (انکے) تو کس کے آئیں گے؟۔

مزید پڑھیں: ناقص پرفارمنس؛ کھلاڑی قوم سے معافی مانگیں! احمد شہزاد کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم میں کون کون بُکی ہے یہ سب کو پتہ ہے، سایہ کارپوریشن نے پوری ٹیم کو استعمال کیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس کے علاوہ امریکا اور بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کڑی تنقید کی زد میں ہے جبکہ میگا ایونٹ کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہوچکی ہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے بعض کھلاڑی وطن پہنچ گئے ہیں جبکہ کچھ امریکا میں ہی چھٹیاں گزار رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top