مقبول خبریں
عراق میں پھنسے 300 سے زائد پاکستانی زائرین کراچی پہنچ گئے
عراق میں پھنسے زائرین کا مسئلہ حل ہوگیا اور 300 سے زائد پاکستانی زائرین کو لیکر پرواز بغداد سے کراچی پہنچ گئی۔
بغداد ائیرپورٹ پر پھنسے 654 پاکستانی زائرین میں سے پیچھے رہ جانے والے باقی زائر ین کی دوسری پر واز آج سہہ پہر 3 بجے کے بعد کراچی پہنچنے کا امکان ہے۔
بغداد ائیرپورٹ سے پاکستانی زائرین کو وطن واپس لانے کیلئے پہلی پرواز رات دیر گئے 375 زائرین کو لے کر کراچی کیلئے روانہ ہوئی جو علی الصبح کراچی پہنچی۔
یہ بھی پڑھیں: چلم امام حسین؛ عراق جانیوالے پاکستانی زائرین ائیرپورٹ پر پھنس کر رہ گئے
عراق ایئر ویز کے دو طیاروں میں فنی خرابی کے باعث چھ سو چوون پاکستانی زائرین دو دن سے بغداد ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے تھے۔
رکن قومی اسمبلی حمید حسین نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کرکے مسئلہ کی طرف توجہ دلائی تھی، جس پر گورنر نے عراقی سفیر سے رابطہ کیا۔