مقبول خبریں
ربیع الاول کا چاند نظر آیا یا نہیں؟ اعلان ہوگیا
اسلام آباد: ملک کے کسی بھی حصے سے ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ماہ ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی اجلاس میں وزارت مذہبی امور سیکریٹریٹ میں ہوا جس میں رویت ہلال زونل کمیٹی اسلام آباد،سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ یکم ربیع الاول 6 ستمبر بروز جمعہ کو ہوگا جب کہ 12 ربیع الاول منگل 17 ستمبر کو ہوگی۔