بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

منی گرام کی سائبر سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے سروسز متاثر

25 ستمبر, 2024 17:00

دنیا بھر میں رقم کی ترسیل کیلئے بااعتماد ادارے منی گرام نے سائبر سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے سروسز معطل کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 ستمبر کو جمعہ کے روز سے صارفین کو ایپ اور فنڈز ٹرانسفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ابتدائی طور پر نیٹ ورک کی بندش کی وجہ سے رابطہ متاثر ہوا تھا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کمپنی نے صارفی کو آگاہ کیا ہے کہ سائبر سیکیورٹی کے مسائل کے سبب مسائل کا سامنا ہے، جس کی فوری تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سازگار کمپنی کا الیکٹرک گاڑیاں لانے کا اعلان

کمپنی سسٹم کو بحال کرنے کیلئے حفاظتی اقدامات کررہی ہے تاکہ صارفین کو جلد از جلد سہولت مہیا کی جاسکے۔

منی گرام کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ سائبر سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے فنڈز ٹرانسفر کی سہولت زیر التوا ہے تاہم سسٹم کو معمول پر لانے کے بعد سروسز بحال کردی جائیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top