بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

محمد یوسف کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی

29 ستمبر, 2024 16:13

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف نے ذاتی وجوہات پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر محمد یوسف نے بتایا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے استعفی دیا۔ محمد یوسف نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ میں نے پاکستان ٹیم کی کامیابی میں حصہ ڈالا، مجھے کھلاڑیوں کے جذبے اور ٹیلنٹ پر پورا یقین ہے، قومی ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں کہ وہ مزید کامیابیاں سمیٹیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق ہے کہ محمد یوسف کے سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر اپنی ذمہ داری سے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دے دیا ہےتاہم وہ دیگر اہم ذمہ داریوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔

پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے اپنے دور میں ذمہ داری ادا کرنے پر محمد یوسف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ یوسف پی سی بی میں ایک اہم کردار ادا کرتے رہیں گے، ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کے طور پر اپنے وسیع علم اور تجربے کا اظہار کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top