مقبول خبریں
مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے 23 ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کردیا
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو انتہا پسند حکمراں جماعت بی جے پی نے مقبوضہ کشمیر کے مقامی 23 ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرٹیکل 370 کے نفاذ کے بعد بھارتی حکومت اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے کشمیری ملازمین کو بے بنیاد الزامات کے تحت معطل کرنے لگی تاکہ اپنے پسندیدہ ملازمین کو نوکریاں فراہم کی جاسکیں۔
اس اقدام کے تحت 23 کشمیری سرکاری ملازمین کو ان کی خدمات سے معطل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت میں مساجد کے بعد 500 سال پُرانا قبرستان بھی بلڈوز کردیا گیا
بھارت اپنی انسان دشمن پالیسیوں کے ذریعے اقوام متحدہ کے متنازع قرار دیے گئے مسلم اکثریتی آبادی کے علاقے پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
بی جے پی حکومت کشمیریوں کو معاشی طور پر گلا گھونٹنے کیلئے اپنی آبادکاری کی استعماری پالیسی کے تحت کشمیری سرکاری ملازمین کو برطرف کررہی ہے۔
دوسری جانب بھارت تمام تر جارحانہ اقدامات کے باوجود بھارت کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کو دبانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔