جمعرات، 19-ستمبر،2024
بدھ 1446/03/15هـ (18-09-2024م)

پاکستان میں کتنے فیصد افراد نفسیاتی ہیں

05 ستمبر, 2024 16:32

اسلام آباد: وفاق کے ماتحت وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں 8 کروڑ افراد کو نفسیاتی مسائل کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے اعداد وشمار قومی اسمبلی میں پیش کر دیئے جس کے مطابق پاکستان میں رہنے والے ذہنی امراض میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں 8 کروڑ افراد نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں، ملک کے تمام بڑے اسپتالوں میں نفسیاتی علاج کی سہولیات موجود ہیں، میڈیکل کالجوں میں ذہنی امراض اور شعبہ نفسیات کام کررہے ہیں۔

رائے حسن نواز نے قومی اسمبلی اجلاس میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں شروع ہونے والی ہیلتھ کارڈ سروسز بند ہوگئیں، عوام کو سہولت دی گئی تھی کیا اس کی بندش کی سیاسی وجوہات ہیں؟

وفاقی وزیر جام کمال نے جواب دیا کہ حکومت نے سیاسی وجوہات کی بنا پر کوئی سروس بند نہیں کی، کارڈ کے پراسس کی وجہ سے اسلام آباد میں کچھ بے ضابطگی پائی گئی تھی، اس لیے اسلام آباد اور گلگت بلتستان کی حد تک سروس معطل ہے، اسٹیٹ لائف سے ملا ہوں جلد بحالی کی کوشش ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top