ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

میانوالی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار زخمی

02 ستمبر, 2024 16:26

پنجاب کے شہر میانوالی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق تقریبا 12 سے 14 خوارج نے چیک پوسٹ پر راکٹوں اور دستی بموں سے حملہ کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ تاہم پنجاب پولیس نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا جس کے بعد وہ فرار ہوگئے، حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد میانوالی کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس عیسیٰ خیل بھاری نفری کے ہمراہ چیک پوسٹ پہنچ گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے مچھکے کے علاقے میں کچے کے ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑیوں پر راکٹوں سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 12 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top