مقبول خبریں
کراچی میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر شہر قائد میں بادل برسنے کی پیشگوئی کردی ہے۔
ایک بیان میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی شہر کا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے۔
کراچی میں دن کے دوران درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری رہنے کا امکان ہے اور شہر میں دوپہر سے رات کے اوقات میں بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں صبح سویرے کالے بادلوں کا راج رہا جب کہ آج بھی شہر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز باش کا امکان ہے اور مون سون بارشوں کا یہ اسپیل شہر میں 5 اگست تک رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی
واضح رہے کہ گزشتہ دو روز کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وفقے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالے سےاین ڈی ایم اے نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں 100 سے 200 ملی میٹر تک بارش ہونے کا الرٹ جاری کیا ہے۔