بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

حسن نصر اللہ کی شہادت؛ حزب اللہ کا نیا سربراہ کون ہوگا؟

29 ستمبر, 2024 13:02

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد نئے سربراہ کا نام منظر عام پر آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے بیروت حملوں میں شہید ہونیوالے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد ہاشم صفی الدین کو تحریک کا نیا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد نعیم قاسم کو اپنا نیا عبوری رہنما منتخب کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے بیروت حملوں میں شہید ہونیوالے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد نعیم قاسم کو اپنا نیا عبوری رہنما منتخب کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:نعیم قاسم حزب اللہ کے عارضی عبوری سربراہ منتخب

تاہم توقع کی جارہی ہے کہ ہاشم صفی الدین کو تحریک کا نیا سربراہ بنایا جاسکتا ہے۔ ہاشم صفی الدین حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ کے طور پر حزب اللہ کے سیاسی امور کی نگرانی کرتے ہیں۔ وہ حزب اللہ کی جہاد کونسل کا بھی حصہ ہیں جو گروپ کی فوجی کارروائیوں کا انتظام کرتی ہے۔

 

 

مزید پڑھیں: حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کردی

امریکی محکمہ خارجہ نے ہاشم صفی الدین کو 2017 میں دہشت گرد قرار دیا تھا، وہ حسن نصراللّٰہ شہید کے خالہ زاد بھائی اور داماد بھی ہیں۔

ہاشم صفی الدین کے حسن نصر اللہ کے ساتھ خاندانی تعلقات کی وجہ سے قوی امکان ہے کہ انہیں تنظیم کا نیا سربراہ منتخب کرلیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top