مقبول خبریں
ٹیلر سوئفٹ کے مداح نے دستخط شدہ گٹار خرید کر توڑ ڈالا
معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے مداح نے دستخط شدہ گٹار خرید کر توڑ ڈالا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے چاہنے والوں میں شمار معمر شخص نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے اداکارہ کا کٹار خریدا بعدازاں اِسے توڑ دیا۔
ٹک ٹاک سمیت دیگر سائٹس پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک معمر شخص انتہائی نامناسب انداز میں ٹیلر سوئفٹ کے دستخط شدہ گٹار کو ٹکڑے ٹکڑے کررہا ہے، جس پر مداح ناراض ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ کی حمایت؛ ٹرمپ کیلئے مشکل بن گئی، مگر کیسے؟
اسکی حرکت پر ویڈیو دیکھنے والے گلوکارہ کے پرستار اور تمام نیٹ صارفین حیران رہ گئے۔
مزید پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ نے امریکی صدارتی انتخابات میں کس کی حمایت کا اعلان کیا؟
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معمر شخص عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کے سائن شدہ گٹار کو جو کہ اس نے ایک نیلامی سے 4 ہزار ڈالرز کا خریدا تھا اُسے ہتھوڑے سے توڑ رہا ہے۔
اس شخص کے اس اقدام سے ٹیلر سوئفٹ کی شخصی اثرو رسوخ پر مزید بحث چھڑ گئی ہے۔
Texas