مقبول خبریں
پاکستان صحت کے شعبے میں بنگلادیش، سری لنکا اور بھارت سے بھی پیچھے

حال ہی میں ایک طبی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان صحت کے شعبے میں بنگلادیش، سری لنکا، بھوٹان اور بھارت سے بھی پیچھے ہے۔
معروف برطانوی طبی جرنل دی لانسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی اور معیار کے اعتبار سے 195 ممالک میں پاکستان کا 154 واں نمبر ہے۔
اس فہرست کے مطابق چین 48 ویں، سری لنکا 71، بنگلہ دیش 133، بھوٹان 134، بھارت 145 اور نیپال 149 ویں نمبر پر ہے۔
رپورٹ کے مطابق علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی اور معیار کے اعتبار سے سب سے بہترین آئس لینڈ، ناروے، نیدر لینڈ، لیگسمبرگ، فن لینڈ اور آسٹریلیا ہے۔
New #GBDstudy @IHME_UW: Iceland ranked country with highest levels of #healthcareaccess and quality in 2016, followed by Norway, the Netherlands, Luxembourg, and Finland and Australia #WHA71 https://t.co/CykAClBdJc pic.twitter.com/jEeOZLwCQu
— The Lancet (@TheLancet) May 23, 2018
رپورٹ کے مطابق 195 ممالک میں صحت کے شعبے میں سب سے ناقص کارکردگی دکھانے والے ممالک میں وسطی افریقا، صومالیا، گنی بساؤ، چاڈ اور افغانستان شامل ہیں۔