مقبول خبریں
لبنان اسرائیل کشیدگی؛ روس نے بھی اسرائیل کو خبردار کردیا
لبنان اور غزہ میں امریکی سرپرستی میں اسرائیلی جارحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے روس نے اپنے موقف دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے اسرائیل اور اسکے حواریوں کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو فوری طور پر اپنی فوجیں لبنان کی سرحد سے واپس بلالیں۔
روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ روس لبنان پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اسرائیلی حکام سے فوری طور پر سرزمین سے اپنی فوجوں کو واپس بلانے اور مشرق وسطیٰ کے تنازع کو حل کرنے کیلئے پرامن طریقوں کی تلاش کا مطالبہ کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: "لبنان میں زمینی کارروائیاں محض اسرائیلی دعوؤں کے سوا کچھ نہیں”
دوسری جانب لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کیلئے سرحد کراسنگ کی خبروں کو بےبنیاد قرار دیدیا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد عفیف کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ اور قابض اسرائیلی افواج کے درمیان دوبدو جھڑپیں نہیں ہوئیں، جھوٹی خبریں محض اسرائیلی میڈیا اور فوج کے دعوے ہیں۔