مقبول خبریں
دانیہ شاہ سے شادی پر وکیل کا بیان بھی سامنے آگیا
معروف ٹی وی اینکر اور سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ سے شادی کی خبروں پر انکے وکیل نے خاموشی توڑ دی۔
سوشل میڈیا پر دانیہ شاہ کی دوسری شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں، اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں وہ دانیہ شاہ نے کہا کہ اُنہوں نے دوسری شادی کرلی ہے۔
دانیہ شاہ کے بیان پر اب انکے وکیل ایڈوکیٹ لیاقت گبول نے اپنی اور دانیہ شاہ کی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر پھیلنے کے بعد لوگوں کے مجھے میسجز آرہے ہیں، سوشل میڈیا پر بھی مجھے ٹیگ کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ نے شادی کرلی، شوہر کون ہے؟
لیاقت گبول نے کہا کہ مجھے دانیہ شاہ کی شادی کا علم بھی سوشل میڈیا سے ہوا، میں سختی سے تردید کرتا ہوں کہ انکا وکیل میں نہیں ہوں۔
مزید پڑھیں: لڑکیاں اب شادی شدہ مردوں کو کیوں ترجیح دیتی ہیں؟ فاطمہ آفندی کا بڑا انکشاف
انہوں نے مزید کہا کہ میں دانیہ شاہ کا سائبر کرائم اور پراپرٹی کا کیس لڑ رہا ہوں جبکہ دانیہ نے کسی حکیم شہزاد نامی شخص سے شادی کی ہے۔
لیاقت گبول نے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ خدارا! مجھے مزید میسجز کرکے تنگ نہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ دانیہ شاہ کو 2022 میں عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو بناکر وائرل کرنے کے الزام میں لودھراں سے گرفتار کر کے کراچی منتقل کیا گیا تھا، کئی ماہ بعد عدالت نے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔