مقبول خبریں
غرقاب آبدوز ‘ٹائٹن’ سے بھیجا گیا آخری پیغام اور تصویر سامنے آگئی
بحرِ اوقیانوس میں تباہ ہونے والی بدقسمت آبدوز ٹائٹن کی پہلی دلدہلا دینے والی تصویر المناک حادثے کے ایک سال بعد منظر عام پر آگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غرق شدہ بحری جہاز ٹائی ٹینک کی سیاحت کے لیے جانے والی بدقسمت آبدوز نے رابطہ منقطع ہونے سے پہلے کیا پیغام بھیجا تھا، اب وہ اس کے تباہ ہونے کے تقریباً ایک سال بعد سامنے آیا ہے۔
بدقسمت آبدوز ٹائٹن میں پانچ مسافر سوار تھے جن میں پاکستانی تاجر اور ان کا بیتا بھی شامل تھا، مسافروں کو زیرِ آب ہونے کے باعث مواصلاتی مسائل کا سامنا تھا لیکن وہ پُرامید تھے۔
رابطہ ختم ہونے سے پہلے ٹائٹن میں سوار افراد نے اپنے آخری پیغام میں کہا تھا کہ ’یہاں سب ٹھیک ہے‘۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تباہ ہونے والی آبدوز سے مذکورہ آخری پیغام مقامی وقت کے مطابق 10 بجکر 47 منٹ پر بھیجا گیا تھا، جب آبدوز 3 ہزار 346 میٹر کی گہرائی میں تھی۔
امریکی کوسٹ گارڈز نے اس واقعے کی تحقیقات اور ایسے حادثات سے بچنے کے لیے 2 ہفتے کی انکوائری شروع کر دی جو آبدوز کی کمپنی اوشن گیٹ کے سابق 10 ملازمین سے پوچھ گچھ کرے گا۔
امریکی کوسٹ گارڈ نے حال ہی میں ٹائٹن کی ایک دلدہلا دینے والی تصویر بھی شیئر کی، سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ تصویر اس وقت منظر عام پر آئی جب تفتیش کاروں نے واقعے کے ایک سال بعد پیر کے روز اس المناک واقعے کی سماعت کا آغاز کیا۔
جنوبی کیرولائنا کے شہر نارتھ چارلسٹن میں ہونے والی سماعت کے دوران تفتیش کاروں کے مطابق ٹائٹینک کے مقام سے کئی سو گز کے فاصلے پر آبدوز کا ملبہ ملا ہے۔
ٹیل کون اور دیگر ملبے کا پتہ گزشتہ سال 22 جون کو ریموٹ سے چلنے والی ایک گاڑی سے لگایا گیا تھا۔