مقبول خبریں
لاہور میں بارش کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پانی گھروں اور اسپتالوں میں داخل
لاہور میں تین گھنٹوں کے دوران 350 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس سے 44 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
شدید بارش کی وجہ سے تاج پورہ علاقے میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا، سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں اور صبح سویرے آمدورفت میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
شہر میں شدید بارش کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی جب کہ 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں۔
لاہور کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بارشوں کو موسلا دھار قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور بھر میں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے، البتہ پنجاب کے مقابلے میں سندھ میں زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟
سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ مون سون اسپیل کی شدت میں کمی متوقع ہے لیکن آج شام تک وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہے گی جو یکم سے 6 اگست تک جاری رہیں گی۔
ادھر ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ اینڈ ایم پی) نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔