ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

کیا حبا بخاری اور اریز احمد کے گھر بچے کی پیدائش متوقع ہے؟

03 ستمبر, 2024 16:07

اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ حقیقی زندگی کی جوڑی حبا بخاری اور اریز احمد پہلے بچے کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں۔

نجی ٹی وی چینل پر اپنے ڈرامہ ریویو شو کی حالیہ قسط کے دوران نادیہ خان نے انکشاف کیا کہ حبا بخاری اور شوہر اریز احمد کے گھر بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

نادیہ خان کا کہنا تھا کہ ‘رد’ نامی سیریئل میں بخاری نے حاملہ ہونے کے دوران اس پروجیکٹ کی شوٹنگ کی جب کہ نادیہ نے اس خوشی کی خبر پر ہونے والے والدین کو بھی مبارکباد دی۔

بخاری اور احمد دونوں نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

واضح رہے کہ شوبز جوڑی حبا بخاری اور اریز احمد جنوری 2022 میں ایک مختصر تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

کام کی بات کی جائے تو بخاری کو آخری بار حال ہی میں ختم ہونے والے ڈرامہ سیریل ‘رد’ میں دیکھا گیا تھا، جس میں شہریار منور اور ارسلان نصیر شریک تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top