مقبول خبریں
خالصتان رہنما نے مودی حکومت کیخلاف نیویارک میں مقدمہ دائر کردیا
نیو یارک: خالصتان علیحدگی پسند رہنما گرپتونت سنگھ پنن نے نیویارک کی ضلعی عدالت میں مودی حکومت کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق خالصتان علیحدگی پسند رہنما گورپتونت سنگھ پنن نے مودی حکومت کے خلاف نیویارک کی ایک عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ سکھ علیحدگی پسندوں، خاص طور پر ‘سکھ فار جسٹس’ سے وابستہ افراد کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:امریکی عدالت کا مودی حکومت سے قتل کی سازش پر جواب طلب
یہ مقدمہ امریکی سرزمین پر سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسلر اور امریکی شہری، گورپتونت سنگھ پنن کو قتل کرنے کی ناکام سازش سے بھی منسلک ہے۔
امریکی عدالت نے خالصتانی علیحدگی پسند رہنما گروپتونت پنن کو قتل کرنے کی مبینہ سازش پر بھارتی قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوول، را کے سابق سربراہ کو طلب کیا۔
خیال رہے کہ سفارتی قوانین اور بین الاقوامی سرحدوں کی در اندازی عالمی سطح پر بھارت کی ناپاک اثر و رسوخ کی کوشش کو ظاہر کرتی ہے۔