جمعرات، 19-ستمبر،2024
بدھ 1446/03/15هـ (18-09-2024م)

‘بیٹمین کی بیٹی ہے تمیز سے بات کرو’

31 جولائی, 2024 18:10

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار اور ہدایتکار خلیل الرحمان قمر کی بیٹی والد کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرولز کا نشانہ بن گئیں۔

گزشتہ کچھ دنوں سے خلیل الرحمان قمر جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے ہنی ٹریپنگ اسکیم کا نشانہ بننے اور پھر نازیبا ویڈیو لیکس کے باعث سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

اغواء کیس کے مرکزی ملزم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے پاس خلیل الرحمان قمر کی دو ویڈیوز ہیں اور دونوں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے طویل ہیں جبکہ ویڈیو کے ایک حصے میں وہ نازیبا حالت میں لڑکی کیساتھ موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک

ملزم نے خلیل الرحمان قمر کی ویڈیو دو حصوں میں لیک کی، ایک حصے میں وہ پرائیویٹ کمرے میں ایک لڑکی کو بالکل پاس بٹھا کر سگریٹ پی رہے تھے۔

مزید پڑھیں: اغوا کیس کے ملزم کا خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیوز رکھنے کا دعویٰ

دوسری جانب خلیل الرحمان کی بیٹی حجاب خلیل جو ٹک ٹاکر ہیں لوگ انہیں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ ان کے والد پر کیس چلا رہا ہے اور یہ یہاں پیسہ کما رہی ہیں، صارفین نے پوچھا کہ ابو کی سُناؤ، اغواکاروں کا دوبارہ فون تو نہیں آیا؟۔

ایک صارفی نے طنزیہ لکھا کہ بیٹمین کی بیٹی ہے تمیز سے بات کرو!۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hijab Khalil (@hijab.khalill)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top