مقبول خبریں
کارساز واقعہ؛ ملزمہ نتاشا کی جیل سے موج مستی کی تصاویر وائرل
نشے کی حالت میں کراچی کے علاقے کارساز پر باپ بیٹی کو گاڑی سے کچل کر موت کے گھاٹ اُتارنے والی ملزمہ نتاشا دانش کی جیل کے اندر سے تصاویر وائرل ہوگئیں۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ڈرائیور نتاشا دانش تیز رفتار سے گاڑی چلا رہی تھیں، اس لیے یہ واقعہ پیش آیا۔
ملزمہ پر دفعہ 322 یعنی قتل بالسبب کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور عدالت نے 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
مزید پڑھیں: کارساز حادثہ: ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ میں بڑا انکشاف
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ان دو میں سے ایک تصویر میں نتاشا کو ان کے ذاتی لباس میں ملبوس سنجیدگی کے ساتھ بستر پر بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسری تصویر میں ملزمہ ایک خاتون کے ساتھ تصویرکے لیے پوز دیتے ہوئے مسکراتی نظر آرہی ہیں۔
مزید پڑھیں: کارساز حادثے کے بعد گُل احمد کے بائیکاٹ کا مطالبہ سامنے آگیا
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمہ کو جیل میں پنکھے کے علاوہ آرام دہ بستر اور یہاں تک کے ٹی وی کی سہولت بھی میسر ہے۔
ملزمہ نتاشا دانش نے 19 اگست کو نشے کی حالت میں اپنی ٹویوٹا لینڈ کروزر کو لاپرواہی سے چلا کر 60 سالہ عمران عارف اور ان کی بیٹی 22 سالہ آمنہ کو قتل جبکہ تین افراد کو زخمی کردیا تھا۔
ملزمہ کو حادثے کے بعد ہوئی پہلی سماعت میں وکیل اور ڈاکٹر نے نفسیاتی مریضہ قرار دیا تھا، تاہم بعد میں جاری کردہ رپورٹ میں ماہر نفسیات نے تصدیق کی تھی اسے کوئی ذہنی مسئلہ لاحق نہیں ہے۔