مقبول خبریں
پولیس مقابلے میں ہائی پروفائل ڈکیتوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
کراچی کے علاقے بنارس میں واقع تھانہ پیرآباد پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان پولیس مقابلہ ہوا جس میں ہائی پروفائل ڈکیت مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمٰن بگٹی نے کہا کہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو ملزمان شدید زخمی ہوئے اور اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگئے، ہلاک ملزمان کی شناخت سرفراز عرف کاکی اور عادل ولد اکبر علی کے ناموں سے ہوئی۔
ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمٰن بگٹی نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ پیر آباد پولیس اور ملسح ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان اسپتال لے جاتے ہوئے جانبر نہ ہوسکے۔
پولیس کے مطابق پلاک ہونے والے دونوں ڈکیتوں کیخلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں، ملزمان کی شناخت عادل اور کاکی کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کاکی ہائی کورٹ سے فرار تھا جب کہ ملزم عادل درجنوں میں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا جب کہ ملزمان سے دو غیر قانونی اسلحہ اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔