مقبول خبریں
كراچی: طوفان اسنیٰ ٹلنے كے بعد ایك اور خطرہ منڈلانے لگا
كراچی: طوفان اسنیٰ ٹلنے كے بعد ہی كراچی شہر كو دوسرے مضبوط مون سون سسٹم کا خطرہ منڈلانے كا سامنا ہے۔
جیو نیوز كے مطابق محکمہ موسمیات نے كہا ہے كہ خلیج بنگال میں ہوا کا شدید کم دباؤ شدت اختیار کرکے ڈپریشن بن گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ یہ سسٹم بھارتی گجرات اور راجستھان پراثرانداز ہوگا اور آئندہ تین سےچار روز میں مشرقی سندھ پراثرانداز ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر اس کے اثرات کی اس وقت پیشگوئی نہیں کی جاسکتی۔ بلوچستان کی ساحلی پٹی کی جانب بڑھتے ہوئے طوفان کا رخ عمان کی جانب ہوگا جب کہ طوفان کا کسی ساحل سے ٹکرانے کاامکان نہیں اور سمندر میں ہی کمزور ہوکر ختم ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:سمندری طوفان سندھ کی ساحلی پٹی سے دور ہوگیا، مزید موسلادھار بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان سندھ کی ساحلی پٹی سے مزید دور ہوگیا ہے اور طوفان بحیرہ عرب کےشمال مشرق میں ہے جب کہ طوفان مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے جو کراچی کے جنوب مغرب سے 230 کلو میٹر دور ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سمندری طوفان بلوچستان کی ساحلی پٹی سےقریب ہورہا ہے، طوفان اورماڑہ سے 180کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور گوادر سے 300 کلومیٹر دور ہے۔