مقبول خبریں
شدید تنقید کے بعد کامران غلام ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلیںڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 2 ریزرو کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف 3 میچز کی سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کے علاوہ 2 ریزرو کھلاڑیوں میں کامران غلام اور محمد علی بھی شامل ہیں جبکہ دونوں کرکٹرز ڈومیسٹک میچز کھیلنا جاری رکھیں گے تاکہ ضرورت پڑنے پر تیار رہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان
قبل ازیں فیصل آباد میں جاری چیمپئینز ون ڈے کپ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کامران غلام کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ کرنے پر بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
کامران غلام بنگلادیش کیخلاف ہوم سیریز میں اسکواڈ کا حصہ تھے۔
انگلیںڈ کیخلاف پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ:
خیال رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان کرکٹ سلیکٹرز نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، اسکواڈ میں عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ ، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔