مقبول خبریں
کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
کراچی: شہر قائد کے بجلی صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 51 پیسے اضافے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹر ی اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرادی۔
کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست اگست کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔
مزید پڑھین:بجلی بلوں کے ستائے عوام کیلئے انتہائی بُری خبر
نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست کی منظوری سے صارفین پر 100 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
کے الیکٹرک کی جولائی کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا نیپرا سے فیصلہ آنا باقی ہے، کےالیکٹرک نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بھی 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگ رکھا ہے۔
خیال رہے کہ نیپرا میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی۔