ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جج شدید زخمی

21 اگست, 2024 11:08

ہری پور کے علاقے چوہڑ شریف میں مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایڈیشنل سیشن جج محمد فرید شدید زخمی ہوگئے۔

جج پر مسجد میں داخل ہوتے وقت فائرنگ کی گئی جس میں شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں انہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جج فرید نماز کی ادائیگی کے لیے جارہے تھے۔

پولیس نے حملے کی فوری تحقیقات شروع کردی ہیں اور ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ہری پور کے ضلعی پولیس افسر نے تصدیق کی کہ کیس میں نامزد چار مشتبہ افراد میں سے تین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت غیور، جہانگیر اور شہباز کے نام سے ہوئی جب کہ پولیس چوتھے مشتبہ شخص کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top