بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

اسرائیل کا اگلا ہدف کون؟ فیصل رضا عابدی کے انکشافات

28 ستمبر, 2024 20:19

سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کا اگلا ہدف بشارالاسد اور دیگر ایرانی لیڈر ہوسکتے ہیں۔

جی ٹی وی کے پروگرام میں 7 سے 8 میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے کہا کہ مسلم ممالک کی غزہ و لبنان پر خاموشی مضحکہ خیز ہے، ہم کبھی بچوں اور عورتوں پر حملے نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا اسماعیل ہنیہ کے بعد حسن نصراللہ اگلا ٹارگٹ ہیں، یہ جنگ اللہ کے گھر کی آزادی کی ہے۔ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد اب یہ جنگ رکنے والی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: شہید حسن نصر اللہ کی شہادت کا اعلان؛ اینکر رو پڑیں، ویڈیو وائرل

فیصل رضا عابدی نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا کی ہٹ لسٹ پر موجود افراد ہی اصل مومن ہیں، اب عالمی جنگ بھی ہوجائے تو فکر نہیں ہے، ہم حسن نصر اللہ شہید کے مشن کو پورا کریں گے۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کردی

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کا ایک ایک سپاہی مراحمتی تحریک کا سربراہ ہے، حزب اللہ کی کارروائیوں میں 30 فیصد حیفہ ختم ہوچکا ہے، بھارت کے ایک لاکھ سے زائد فوجی حیفہ میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: حماس کا حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت پر سوگ کا اعلان

سابق سینیٹر نے دعویٰ کیا کہ بھارت کے دہشت گرد اسرائیل میں موجود ہیں، حیفہ ختم تو مطلب انڈیا بھی ختم!، بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے کہ مزاحمتی تحریکوں کے سربراہان کو دہشتگرد قرار دیکر راہ فرار اختیار کرلے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی میں آج بھی اسرائیل کے اڈے موجود ہیں، یہ عالم اسلام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ اسوقت جنگ حزب اللہ اور ورلڈ فورسز کی لڑائی ہے، اب ہم چن چن کر اسرائیلیوں کو ماریں گے۔

فیصل رضا عابدی نے کہا کہ ایران میں رجیم چینج ہوئی ہے اور موجودہ ایرانی صدر اور ابراہیم رئیسی شہید میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top