بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

اسرائیلی وزیر اعظم نے جنگ بندی سے انکار کر دیا

27 ستمبر, 2024 10:28

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے عالمی برادری کی جانب سے غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر جمع ہونے والے درجنوں ممالک کے سربراہان نے اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

 امریکہ، جس نے اسرائیل کو اس کی بربریت جاری رکھنے کیلئے مزید 8.7 بلین ڈالر کی امداد دی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے بھی کہا گیا۔

مزید پڑھیں:لبنان میں زمینی کارروائی؛ اسرائیل کیلئے حزب اللہ کا ‘جال’ قرار

نیتن یاہو نے کہا کہ وہ حزب اور حماس کے خاتمے کیلئے لبنان اور غزہ پر پوری قوت اور طاقت کے ساتھ حملے جاری رکھیں گے اور یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ لبنان میں گزشتہ 4 روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 600 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top