مقبول خبریں
اسرائیلی جنگ سے عالمی خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
اسرائیل فوج کی مشرق وسطی میں جاری وحشیانہ جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کو سپلائی کی فکر بھی لاحق ہوگئی ہے۔ خا م تیل کی سپلائی پہلے ہی متاثر ہے کیونکہ موسمی حالات کی خرابی سے خلیج میکسیکو میں تیل کی پروڈکشن جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں شہادتیں 500 ہوگئیں
برینٹ آئل کی قیمت میں 51 سینٹ کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی بیرل قیمت امریکی 75 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
خیال رہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 4 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، مشرق وسطی میں مزید کشیدگی کی وجہ سے خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، امریکا میں شرح سود میں کٹوتی سے بھی خام تیل کی قیمت متاثر ہوئی ہے۔